ویتنام میں خاتون کو ہراساں کرنے پر صرف آٹھ ڈالر جرمانہ،عوام کی تنقید

لفٹ میں زبردستی خاتون کا بوسہ لینے والے شخص پر 8.61 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا،عوام کا قانون میں ترمیم کا مطالبہ

جمعرات 21 مارچ 2019 13:40

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) ویتنام میں خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص پر صرف 8 ڈالر جرمانہ عائد کیے جانے پر عوام کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے اور قوانین میں ترمیم کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں قائم اپارٹمنٹ کی لفٹ میں زبردستی خاتون کا بوسہ لینے والے شخص پر 2 لاکھ ڈونگ (8.61 ڈالر) جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ویتنام میں می ٹو مہم نے کبھی سر نہیں اٹھایا جو ایک کمیونسٹ ملک ہے، جہاں جنسی ہراساں کیا جانا بہت عام ہے لیکن اس حوالے سے بات نہیں کی جاتی۔لفٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک شخص کو خاتون سے بات کرتے ہوئے اور انہیں ہراساں کرتے ہوئے دیکھا گیا۔خاتون کو ہراساں کیے جانے والی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد عوام کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ایک فیس بک صارف نے لکھا کہ یہ جرمانہ ویتنامی خاتون کے وقار کی ذلت اور ان کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

متعلقہ عنوان :