سانحہ سمجھوتہ کیس کے فیصلے پر معروف بھارتی صحافی وجًیتا سنگھ کی تنقید

پھردھماکے میں جان سے جانے والے 68 افراد کو کس نے قتل نہیں کیا عدالت سے سوال

جمعرات 21 مارچ 2019 13:40

سانحہ سمجھوتہ کیس کے فیصلے پر معروف بھارتی صحافی وجًیتا سنگھ کی تنقید
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) معروف بھارتی صحافی وجًیتا سنگھ نے کہا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس دھماکا کیس میں تمام ملزمان کو چھوڑ دیا گیا ہے، کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ دھماکے میں جان سے جانے والے 68 افراد کو کسی نے قتل نہیں کیا بھارتی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کیس کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ یہ سب لوگ خودبخود انتقال کر گئی انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی ملزم سوامی آسیم آنند بھارتی انتہاپسند جماعت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا رکن تھا۔

(جاری ہے)

ایک اور ٹویٹ میں وجًیتا سنگھ نے دھماکے کے ایک زخمی پاکستانی انیل سمیع کی ویڈیو شیئر کی ہے۔وجًیتا کے مطابق انیل سمیع کا موقف ہے کہ وہ حملہ آوروں کو پہچان سکتا ہے مگر بھارتی عدالت میں اسے بلایا ہی نہیں گیا۔