Live Updates

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے قومی ایشوز سمیت بھارتی جارحیت کے حوالے سے دیا جانے والا بیان غیرذمہ دارانہ ہے، ندیم افضل چن

ہم کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں ، اپنی سلامتی و خود مختاری پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریںگے، بیان

جمعرات 21 مارچ 2019 13:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے قومی ایشوز سمیت بھارتی جارحیت کے حوالے سے دیا جانے والا بیان غیرذمہ دارانہ ہے، ہم کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں ، اپنی سلامتی و خود مختاری پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریںگے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے قومی ایشوز سمیت بھارتی جارحیت کے حوالے سے دیا جانے والا بیان غیرذمہ دارانہ ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو کرپشن کیسز پر جارحانہ انداز اپنانے کا مشورہ دیا گیا، وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ بھٹو کا نعرہ لگاکر ووٹ حاصل کئے ہیں، ایک سوال کے جواب میںندیم افضل چن نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پوری دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اورہم بھارت کے ساتھ مہم جوئی نہیں کرنا چاہتے لیکن ہم کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں اور اپنی سلامتی و خود مختاری پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریںگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات