Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر وزیراعظم ملائیشیا دورے پر آ رہے ہیں،ملائشین وزیر اعظم کے ہمراہ بڑا تجارتی وفد بھی ہو گا، عبد الرزاق دائود

وفد میں آئی ٹی ٹیلیکام کارسازی اور فوڈ پروسیسنگ کی کمپنیوں ہیں،ملائشیا کو آسیان میں برآمدات بڑھانے میں استعمال کریں گے، مشیر تجارت

جمعرات 21 مارچ 2019 13:42

وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر وزیراعظم ملائیشیا دورے پر آ رہے ہیں،ملائشین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) مشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے کہاہے کہ کہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر وزیراعظم ملائیشیا دورے پر آ رہے ہیں،ملائشین وزیر اعظم کے ہمراہ بڑا تجارتی وفد بھی ہو گا۔مشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر وزیراعظم ملائیشیا دورے پر آ رہے ہیں،ملائشین وزیر اعظم کے ہمراہ بڑا تجارتی وفد بھی ہو گا۔

انہوںنے کہاکہ وفد میں آئی ٹی ٹیلیکام کارسازی اور فوڈ پروسیسنگ کی کمپنیوں ہیں،ملائشیا کو آسیان میں برآمدات بڑھانے میں استعمال کریں گے۔ مشیر تجارت کے ہمراہ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے عالمی کمپنیاں آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تین ایم او یوز سائن ہونے کی امید ہے۔ انہوںنے کہاکہ ٹیلیکام حلال گوشت اور الیکٹرک کار سازی کی مفاہمت ہو گی۔

انہوںنے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے نجی شعبے درمیان تعلقات فروغ پائیں۔ عبد الرزاق داؤدنے کہاکہ گذشتہ پانچ سال ہر چیز کیلئے چین کی طرف دیکھا گیا،ہماری حکومت نے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بڑھایا۔ انہوںنے کہاکہ متحدہ عرب امارات سے قرض کی فراہمی کیوں ممکن نہیں ہوئی مجھے وجوہات کا علم نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات