الیکشن کمیشن نے حلقہ پی بی چار سے منتخب ایم پی اے محمد خان طور کیخلاف جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ، 8اپریل کو سنایا جائیگا

جمعرات 21 مارچ 2019 13:42

الیکشن کمیشن نے حلقہ پی بی چار سے منتخب ایم پی اے محمد خان طور کیخلاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) الیکشن کمیشن نے حلقہ پی بی چار سے منتخب ایم پی اے محمد خان طور کے خلاف جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 8اپریل کو سنایا جائیگا ۔بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 4 لورالائی سے منتخب ایم پی اے محمد خان طور کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی ۔

ایم پی اے محمد خان طور کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ،محمد خان طور کی طرف سے ان کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا گیا۔ وکیل محمد طور خان نے کہاکہ یہ کیس 2012 سے لیکر آج تک چل رہا ہے۔ وکیل محمد خان طور نے کہاکہ 2007 میں اس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تاہم الیکشن ہار گئے۔

(جاری ہے)

وکیل محمد خان طور نے کہاکہ 2011 میں محمد خان طور نے الیکشن میں حصہ لیا اور کامیاب ہوا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ شوکت عزیز بھٹی کا جعلی ڈگری کیس پر ہم نے خود فیصلہ دیا۔ممبر کے پی مسز ارشاد قیصر نے استفسار کیا کہ اگر الیکشن کمیشن کے فیصلہ کورٹ آف لاء نہیں تو سپریم کورٹ میں چیلنج کیوں کیا جاتا ہے۔ممبر کے پی مسز ارشاد قیصر نے کہ اکہ الیکشن کمیشن نے سیشن کورٹ کو رپورٹ کیا کہ ڈگری جعلی ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ ڈگری جعلی یا درست قرار دینا کیا کریمنل کورٹ کا کام ہی چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ ڈگری کے معاملات سول کورٹ میں دیکھے جاتے ہیں لیکن کریمنل کورٹ کو سزا کے لئے بھیجا جاتا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کسی ڈگری کو جعلی قرار دینا کس کورٹ کا کام ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ اب تو سول کورٹ کے جج کے اختیارات ہائیکورٹ نے لے لئے ہیں، سول کورٹ کا جج فارغ بیٹھا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ سات سال ہو گئے کیس چل رہا ہین لیکن فراڈ کرنے والے کو سزا نہیں مل پائی۔الیکشن کمیشن نے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا، 8 اپریل کو محفوظ فیصلہ سنایا جائیگا