فارم 45 میں رد بدل کرنے سے متعلق کیس، الیکشن کمیشن نے پیش نہ ہونے پرخواجہ سہیل منصور کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا

جمعرات 21 مارچ 2019 13:42

فارم 45 میں رد بدل کرنے سے متعلق کیس، الیکشن کمیشن نے پیش نہ ہونے پرخواجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) الیکشن کمیشن نے فارم 45 میں رد بدل کرنے سے متعلق کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے خواجہ سہیل منصور کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا ۔ جمعرات کو ایم کیو ایم پاکستان کے خواجہ سہیل منصور کا فارم 45 میں رد بدل کرنے سے متعلق شوکاز نوٹس پر سما عت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی ۔

(جاری ہے)

خواجہ سہیل منصور خود یا وکیل الیکشن کمیشن پیش نہ ہو سکے،خواجہ سہیل منصور نے الیکشن کمیشن میں جواب پوسٹ کر کے جمع کرا دیا۔ خواجہ سہیل منصور نے کہاکہ میرے خلاف شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔ممبر کے پی مسز ارشاد قیصر نے کہاکہ فارم 45 میں رد و بدل کرنے والے اپنے گھر کے لوگ ہیں،پہلے اپنے گھر کو درست کرنا چاہئے۔الیکشن کمیشن نے خواجہ سہیل منصور کو دوبارہ شوکاز نوٹس جاری کر تے ہوئے کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کر دی۔