قوم کی ذہنی اور معاشی ترقی کے لئے صحت مند طرز زندگی بہت ضروری ہے‘ ڈاکٹر عارف علوی

صحت و صفائی کے حوالے سے موجودہ حکومت اور پناسیہ ہیلتھ کئیر سسٹم ایک ہی پیج پر ہیں‘ڈاکٹر بلال احمد

جمعرات 21 مارچ 2019 13:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) پناسیہ ہیلتھ کیئر سسٹم کی عہدیداروں ڈاکٹر بلال احمد، حاجی محمد انور،مختار احمد، افضل میو، سید عمران فیاض نے کہا ہے کہ صدرِپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پناسیہ ہیلتھ کئیر سسٹم کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے نہ صرف صحت وصفائی کے حوالے سے ملک بھر میںپناسیہ ہیلتھ کئیر سسٹم کی آگاہی مہم --’’ نیا پاکستان صاف اور صحت مند پاکستان --‘‘ کی تعریف کی بلکہ اپنی بھرپورسپورٹ کابھی یقین دلایا ہے۔

صدرِپاکستان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ پناسیہ ہیلتھ کئیر سسٹم ملک بھر میں صحت و صفائی کے حوالے سے ایک مہم کر رہا ہے جو کہ موجودہ حکومت کے وژن کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے ور وہ اس مہم کی کامیابی اور پاکستان کی خوشحالی کیلئے دعا گو ہیں۔

(جاری ہے)

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ قوم کی ذہنی اور معاشی ترقی کیلئے صحت مند طرزِزندگی بہت ضروری ہے اور جیسا کہ کہا بھی جاتا ہے ایک صحت مند جسم میں ہی ایک صحت مند دماغ ہوتا ہے۔

ڈاکٹر بلال احمد ، افضل میو اور سید عمران فیاض نے مزید کہا کہ صدر مملکت نے اس خط کے ذریعے عوام کو روزانہ ورزش اور صاف ستھرا رہنے کی بھی تلقین کی اور کہا کہ یہ ان کا ماننا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے ہی ایک صحتمند آبادی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ موجودہ گورنمنٹ بھی ملک بھر میںاسی طرح کے آگاہی پروگرامز کا آغاز کئیے ہوئے ہے۔لہ،ْذا پناسیہ ہیلتھ کئیر سسٹم کی یہ کاوش قابلِ تحسین ہے۔

مزید براں صدرمملکت نے فرمایا کہ اس طرح کی مشترکہ کاوشوں سے ہم اپنے اہداف کو کامیابی سے حاصل کر سکتے ہیں۔ خط کے آخر میںصدرمملکت نے ایک مرتبہ پھر پناسیہ ہیلتھ کئیر سسٹم کی کاوشوں کی تعریف کی اور اس مہم کی کامیابی کے لیے اپنی مکمل سپورٹ کا یقین دلایا۔ پناسیہ ہیلتھ کئیر سسٹم کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر بلال احمد نے صدرِپاکستان کو خط کاشکریہ ادا کیا ہے اور اس خط کوپناسیہ ہیلتھ کئیر سسٹم اور اپنے اور اپنی ٹیم کے لیئے ایک اعزاز قرار دیا ہے اور کہا اس خط سے نہ صرف ہماری حوصلہ افزائی ہوئی بلکہ صدرِپاکستان کے اس خط نے ہماری مہم کے اندر ایک نئی روح اور جوش و ولولہ پھونک دیا ہے۔

صدر صاحب نے بہت عمدگی سے نہ صرف اس مہم کیلئے اپنے تعاون کا یقین دلایا بلکہ عوام کو بھی ایک صحتمند طرزِ زندگی بسر کرنے کی تلقین کی۔ ڈاکٹر بلال احمد نے صدرِپاکستان اور ان کی موجودہ سرکار کے ساتھ یکجہتی کے عزم کو بھی دہرایا اور صدرِ پاکستان کے اس خط کو نہ صرف خوش آیند قرار دیا بلکہ موجودہ حکومت کی صحت و صفائی کے حوالے سے لیئے جانے والے اقدامات کی بھی تائید کی۔