ہائیکورٹ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد کی ڈاکٹر کی درخواست سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر کو بھجوادی

جمعرات 21 مارچ 2019 13:48

ہائیکورٹ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد کی ڈاکٹر کی درخواست سیکرٹری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد کی ڈاکٹر کی درخواست سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر پنجاب کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں ۔

(جاری ہے)

مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے ڈاکٹر نورین خالد کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ ڈی سی فیصل آباد نے غیر قانونی اسکا تبادلہ کر دیا، ڈی سی کو اسکے تبادلے کا اختیار نہیں تھا ۔ معزز عدالت سے استدعا ہے ک تبادلے کے احکامات کالعدم قرار دیکر اسکو موجودہ پوسٹ پر کام کرنے کی جازت دی جائے ۔