ایف آئی اے نے جعلی بینک اکائونٹس میں ریکارڈ دوبارہ احتساب عدالت میں جمع کرادیا

جمعرات 21 مارچ 2019 13:48

ایف آئی اے نے جعلی بینک اکائونٹس میں ریکارڈ دوبارہ احتساب عدالت میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) ایف آئی اے نے جعلی بینک اکائونٹس میں ریکارڈ دوبارہ احتساب عدالت میں جمع کرادیا ۔ ذرائع رجسٹرارآفس کے مطابق ایف آئی اے نے جعلی بنک اکاؤنٹس کا ریکارڈ دوبارہ احتساب عدالت میں جمع کرایا ۔

(جاری ہے)

جعلی اکاؤنٹس ریفرنس میں سے غلط نمبرنگ کی وجہ سے رجسٹرار احتساب عدالت نے ریکارڈ واپس کیا تھا۔ذرائع رجسٹرار آفس کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس ریکارڈ کی سکروٹنی، صفحات کی ترتیب اور درستگی کے بعد دوبارہ جمع کرایا گیا ،رجسٹرار آفس نے جعلی اکاؤنٹس کیس کا ریکارڈ وصول کیا۔

متعلقہ عنوان :