سپریم کورٹ کا لاہور احتساب عدالتوں میں ججز کی عدم تقرری پر برہمی کا اظہار

لاہور احتساب عدالت ایک، دو اور چار میں ججز کی تقرریاں کرنے کا حکم

جمعرات 21 مارچ 2019 13:48

سپریم کورٹ کا لاہور احتساب عدالتوں میں ججز کی عدم تقرری پر برہمی کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) سپریم کورٹ کے جج مسٹر جسٹس عظمت سعید شیخ نے لاہور احتساب عدالتوں میں ججز کی عدم تقرری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لاہور احتساب عدالت ایک، دو اور چار میں ججز کی تقرریاں کرنے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماعت کے دور ان جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ لاہور احتساب عدالتیں ججز کی نامزدگیاں نہ ہونے سے خالی پڑی ہیں۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ کیا لاہور میں کرپشن کے کیسز ختم ہو گئے ہیں۔ وکیل نیب نے کہاکہ لاہور احتساب عدالت نمبر ایک، دو اور چار خالی پڑی ہیں۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کرپشن کیس میں ملزم امجد پرویز کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران حکم جاری کیا۔