بلاول بھٹو زرداری کسی لیڈر شپ کے قابل نہیں، صوبائی وزیر کرنل ریٹائرڈ سردار ہاشم ڈورگر

جمعرات 21 مارچ 2019 13:48

بلاول بھٹو زرداری کسی لیڈر شپ کے قابل نہیں، صوبائی وزیر کرنل ریٹائرڈ ..
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) صوبائی وزیر پاپولیشن کرنل (ر) سردار ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کسی لیڈر شپ کے قابل نہیں، بلاول بھٹو کا یہ بیانیہ کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت مذہبی لیڈرشپ کوچھپا رہی ہے اس بیانیہ پر میرا خون کھول رہا ہے پلاول بھٹو کو اس طرح کے بیانات پر شرم کرنی چاہیے تم ہمیں بھارتی طیاروں سے ڈرا رہے ہو، خدا کیلئے آئندہ ایسی بات نہ کرنا ورنہ اس کا اثر دور تک جایگا۔

ان خیالات اظہاروہ بہادر نگر فارم اوکاڑہ میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں پودا لگانے کی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کر رہے تھے ۔کرنل ر سردار ہاشم ڈوگر نے کہا کہ نوازشریف جیل جانے سے نہی بلکہ زیادہ کھانے سے بیمار ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں کوئی شخص ان کی کر پشن کے حوالے سے بے گناہی پر قرآن پر حلف اٹھائے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا ۔

انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف کو باہر بھجوایا گیا تو میرے پاس بھی 340 ایسے شدید بیمار قیدیوں کی لسٹ موجودہے پھر ان سب کو بھی باہر بھجوایا جائے۔ صوبائی وزیر نے جہانگیر ترین کی جانب سے وفاقی کابینہ کو بریفنگ کے حوالے سے کہا کہ حکومت کو چلانے کیلئے ٹیکنیکل ماہرین کی رائے حاصل کی جا سکتی ہے جہانگیر ترین بھی وہی کردار ادا کر رہے ہیں ان کے پاس کوئی حکومتی یا پارٹی کا عہدہ نیں ہے ۔بہادر نگر فارم کے دورہ کے دوران صوبائی وزیر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر مریم خان اے سی اوکاڑہ عمر مقبول تھے ۔صوبائی وزیرنے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا۔