نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹل اور ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چمپئن شپ 10اپریل سے اسلام آباد میں منعقد ہوگی

انٹر ڈیپارٹمنٹل چمپئن شپ میں 7، ڈویژنل چمپئن شپ میں 8ٹیمیں مدمقابل ہونگی، اوج ظہور

جمعرات 21 مارچ 2019 13:48

نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹل اور ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چمپئن شپ 10اپریل سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن اسلام آباد کے زیر اہتمام نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپئن اور ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چمپئن شپ گریڈبی 10اپریل سے اسلام آباد میں کھیلی جائیگی۔

(جاری ہے)

فیڈرل باسکٹ بال ایسو سی ایشن اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری اور چمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ڈاکٹر اوج ظہور کے مطابق پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر نگرانی منعقد ہونیوالی دونوں چمپئن شپس کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمیدی ہال میں کھیلی جانیوالی انٹر ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپئن شپ میں پاکستان آرمی، ائیرفورس، نیوی، واپڈا، ریلویز، پولیس، پی او ایف واہ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی،اوج ظہور نے بتایا کہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہونیوالے انٹر بورڈز سپورٹس گالا کے باعث ملتوی ہونیوالی ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چمپئن شپ بھی نئے شیڈول کے تحت 10اپریل سے 14اپریل تک منعقد ہوگی جس میں راولپنڈی،کراچی،اسلام آباد،کوہاٹ،مردان،ڈیرہ اسماعیل خان،میرپور خاص،سرگودھا ڈویژن کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں چمپئن شپ کے فائنل 14 اپریل کو منعقد ہونگے۔