کوئی طاقت بلاول بھٹو کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔شیخ رشید

بلاول بھٹو کو نقصان پہنچا کر الزام مجھ پر لگایا جائے گا،زرداری بلاول کو قربانی کی دہلیز تک پینچا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر شیخ رشید کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 مارچ 2019 13:55

کوئی طاقت بلاول بھٹو کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔شیخ رشید
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مارچ 2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو بھارت کی پچ پر کھیل رہے ہیں۔میں بلاول بھٹو کو گاڑی کی چھت پر دیکھ کر ڈرتا ہوں۔پیپلز پارٹی تباہی کے آخری دہانے پر ہے۔کوئی طاقت بلاول بھٹو کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔بلاول کونقصان پہنچا کر الزم میرے سر ڈال دیں گے۔زرداری بلاول کو قربانی کی دہلیز تک پہنچا رہے ہیں،شیخ رشید نے مزید کہا کہ اصل مجرم نواز شریف اور آصف زرداری ہیں۔

ان کی جیبوں میں مخلتف مملاک کے اکاؤنٹس ہیں۔ نواز شریف ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔خیال رہے گذشتہ روز بلاول بھٹو نے نیب پیشی کے بعد بیان دیا تھا کہ کالعدم جماعتوں کے رہنماؤں کو اس لیے بند کیا گیا کہ کہیںبھارتی جہاز انہیں اڑا نہ دیں۔بھارتی میڈیا کی جانب سے پیپلز پارٹیکے چئیرمین بلاول بھٹو کے بیان کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے نیب کے کیسز سے پریشان ہو کر بدھ کے روز متنازعہ بیان داغ دیا تھا۔ بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ کالعدم جماعتوں کے رہنماؤں کو اس لیے بند کیا گیا کہ کہیں بھارتی جہاز انہیں اڑا نہ دیں۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے بلاول بھٹو کے اس بیان کو بھارت کی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کیخلاف آج تک جو موقف اختیار کیا ہے، بلاول بھٹو نے بھی اسی موقف کی حمایت کی ہے۔

جب کہ اسی متعلق وفاقی وزیر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ میں بلاول بھٹو کے بیان کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اپنے مفاد میں ایسی کوئی بات نہیں کرنی چاہئیے۔ بھارتیوں کی مجال نہیں کہ پاکستان میں داخل ہو سکیں۔جب کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید دکابلاول بھٹو کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول انڈیا میڈیا کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں پاکستان کو دنیا کی نظروں سے گرانے کی کوشش دہشتگردی ہے۔