ریاض شہر کی اہلیان ریاض کی کمیونٹی کی جماعت اسلامی کے امیر اور سینیٹر سراج الحق سے ملاقات

اہالیان ریاض نے اپنی حسبِ روایات کو قائم رکھتے ہوئے پاکستان سے تشریف لائے معزز مہمان ملک کی مقدر سیاسی و مذہبی جماعت کے امیر جماعت اسلامی قابلِ عزت محترم مولانا سراج الحق صاحب کے ساتھ ایک نشست کا اہتمام کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 21 مارچ 2019 14:00

ریاض شہر کی اہلیان ریاض کی کمیونٹی کی جماعت اسلامی کے امیر اور سینیٹر ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،خرّم خان،ریاض) اہالیان ریاض نے اپنی حسبِ روایات کو قائم رکھتے ہوئے پاکستان سے تشریف لائے معزز مہمان ملک کی مقدر سیاسی و مذہبی جماعت کے امیر جماعت اسلامی قابلِ عزت محترم مولانا سراج الحق صاحب کے ساتھ ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کی تازہ ترین صورتحال پر امیر جماعت اسلامی نے مکمل روشنی ڈالتے ہوئے اس کی مکمل آگاہی سے گفتشنی کرنے کے ساتھ نمائندگان اہالیان ریاض کے کیئی سوالوں کے جوابات کو بڑے وضاحت سے وفد کو روشناس کیا۔



اہالیان ریاض کے وفد میں پاکستان مسلم لیگ نون، پاکستان پیپلز پارٹی، جمیئت علماءِ اسلام (ف)، مرکزی جمیئت اہلِ حدیث، پاک سر زمین پارٹی اور مجلسِ پاکستان شامل تھے۔

(جاری ہے)

آخر میں امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق صاحب نے وفد میں شامل تمام نمائندگان کا فردن بفردن شکریہ ادا کرتے ہوئے شہر ریاض کے اس گلدستہ کو سرہاتے ہوئے اپنا اظہار کرتے کہا کہ مجھے انتہائی خوشی ہوئی ہے یہ آپ ساتھیوں کا ایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہوئی پردیس میں یکجہتی کہ یہ تمام سیاسی، مذہبی اور سماجی جماعتوں کا آپس میں یہ اتحاد جس نے مجھے بڑا ہی متاثر کیا ہے اور دعاگو ہوں کہ پاکستان میں بھی اسی ہی طرح سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کے ساتھ برداشت کرنے کی وہی قوت ربِ کریم کی عطائی ہو۔

آمین۔ اہالیان ریاض کے وفد نے بھی امیر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اتنی مصروفیات کے باوجود بھی آپ نے ہمیں یہ ملاقات کا شرف عطا کیا جس کے لیئے اہالیان ریاض آپ کی انتہائی مشکور ہے۔