آج سے نیلم تھیٹر چنیوٹ میں سٹیج ڈرامہ’’ویلکم عابدہ بیگ شروع ہوگا

چنیوٹ کے عوام کی بھر پور فرمائش پر نئی کامیڈی آئٹم کے ساتھ پرفارم کرنے جا رہی ہے،عابدہ بیگ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 21 مارچ 2019 14:08

آج سے نیلم تھیٹر چنیوٹ میں سٹیج ڈرامہ’’ویلکم عابدہ بیگ شروع ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی باؤ اصغر) کل سے نیلم تھیٹر چنیوٹ میں سٹیج ڈرامہ’’ویلکم عابدہ بیگ شروع ہوگا،اس ڈرامہ میں مرکزی کردار کیلئے سنیئر اداکارہ عابدہ بیگ کو کاسٹ کیا گیا ہے وہ کل 22مارچ سے چنیوٹ میں پرفارم کرینگی ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات میں عابدہ بیگ نے بتایا کہ وہ چنیوٹ کے عوام کی بھر پور فرمائش پر نئی کامیڈی آئٹم کے ساتھ پرفارم کرنے جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ امید ہے چنیوٹ کے عوام میری پرفارمنس کو بے حد پسند کرینگے اور ہمیشہ کی طرح عزت اور پیار ،محبت دینگے۔