نیو اسلام اباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بیرونِ ملک منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ،مزید تفتیش شروع کر دی گئی

جمعرات 21 مارچ 2019 14:47

نیو اسلام اباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بیرونِ ملک منشیات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) نیو اسلام اباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بیرونِ ملک منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ جمعرات کو مسافر کے سامان سے 1400گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی گئی ،ملزم محمد عارف نے آئس ہیروئن مٹھائی میں چھپا رکھی تھی ۔

(جاری ہے)

ملزم محمد عارف خیبرپختونخوا صوابی کا رہائشی ہے ۔ملزم پرواز ٹی کے 710کے ذریعے سعودی عرب کے شہر جدہ براستہ استنبول جانا چاہتا تھا ۔اے ایس ایف نے ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا ۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزم کو مزید تفتیش کیلئے سیل منتقل کر د۔