ْ بلاول بھٹو زرداری کا دنیا بھر میں نوروز منانے والوں کے لیئے محبت و نیک خواہشات کا اظہار

جمعرات 21 مارچ 2019 14:47

ْ بلاول بھٹو زرداری کا دنیا بھر میں نوروز منانے والوں کے لیئے محبت و ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دنیا بھر میں نوروز منانے والوں کے لیئے محبت و نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی پارسی کمیونٹی کو نوروز مبارک دی ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پارسی کمیونٹی پاکستان کی ترقی، خوشحالی و سلامتی کے لیئے خصوصی دعائیں مانگے ۔ پی پی پی چیئرمین نے گلگت بلتستان و ملک کے دیگر علاقوں میں نوروز منانے والوں کے لیئے بھی مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔