ایف پی سی سی آئی عہدیدار نے وزیر اعظم سے ٹی ڈیپ کی چیف ایگزیکٹو کی میرٹ پر تقرری کرنے کا مطالبہ کر دیا

سے زائد امیدواران نے چیف ایگزیکٹو کے عہدے کے لئے اپلائی کیا اور8 لوگوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا‘میرٹ پر تقرری کی جائے‘ مرزا عبد الرحمان

جمعرات 21 مارچ 2019 14:49

ایف پی سی سی آئی عہدیدار نے وزیر اعظم سے ٹی ڈیپ کی چیف ایگزیکٹو کی میرٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء ) ایف پی سی سی آئی کی ا یگزیکٹو کمیٹی ممبر اور سابق نائب صدر مرزا عبد الرحمان نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہوئے کہ ، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈیپ) کا چیف ایگزیکٹو تعینات کرتے وقت میرٹ کا خاص خیال رکھیں گے اور اس شخص کی تقرری کریں گے جو اس عہدے کے لئے کار آمد ہو گا۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق ٹی ڈیپ کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے کے لئے مشیر تجارت عبد الزاق دائود کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی گئی تھی جس میں 80 سے زائدلوگوں کے انٹرویوز لئے گئے اور تقریباً آٹھ لوگوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ مرزا عبد الرحمان نے آج ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی امید کرتی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اس عہدے کی تعیناتی کے لئے میرٹ کا خیال رکھیں گے اور اگر حکومت نجی شعبے سے چیف ایگزیکٹو کے عہدے کی تعیناتی کرتی ہے تو ہم امید کرتے ہیں کہ نومنتخب چیف ایگزیکٹو بڑے ایکسپورٹر کے ساتھ ساتھ لارج ٹیکس پیئر بھی ہو گا ۔

(جاری ہے)

مرزا عبد الرحمان نے کہا کہ سابق چیف ایگزیکٹو ٹی ڈیپ جو اس عہدے پر تین سال تک فائز تھے اور جنھوں نے ٹی ڈیپ کا بیڑاغرق کر کے رکھ دیا ہے لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ میرٹ پر اس شخص کی تعیناتی کی جائے جو ٹریدڈپلوملیسی کو سمجھتا ہو،تجارتی خسارے کے رموزاوقاف جانتا ہو،ٹرید ڈویلمپنٹ اور برآمدات کو بڑھانے میں فعال کردار بھی ادا کر سکتا ہو تو اس شخص کومذکورہ عہدے پرتعینات کیا جائے۔

تقریباًچارسال پہلے جب سابق چیف نے ٹی ڈپب کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالااس وقت ملکی برآمدات 25 ارب ڈالر کے قریب تھیں مگرجب انہوں نے ٹی ڈپب کا عہدہ چھوڑا تو برآمدات19 ارب ڈالر سے بھی نیچے گرگئیں اور ان کے تین سالہ دورمیں ٹی ڈیپ کا کردار باکل نظر نہیں آیا اور تین سال کا بوجھ اور نقصان ہمیں برآمدات کے کم ہونے اور تجارت خسارے کی مد میں اٹھانا پڑا اور آج تک معیشت اسکی تلافی نہیں کر پارہی۔

انھوںنے کہا کہ وزیراعظم اس شخص کو ٹی ڈیپ کے چیف ایگزیکٹو کے لئے لیکر آئیں جو انٹرنیشنل مارکیٹ میں وسیع تجربہ رکھتا ہو جو اس ادارے کی از سر نو تشکیل نو کر سکے اور دنیا بھر میں نئی مارکیٹس کے لئے راہ ہموار کر سکے۔انھوںنے کہا کہ ٹی ڈیپ کو ایک غیر سیاسی ادارہ بنایا جائے جو صرف اور صرف بزنس کمیونٹی کے لئے ہو۔اس ادارہ میں وزارت تجارت کی طرف سے دیے گئے اشتہار کے مطابق اہلیت اور تقاضوں کے مطابق مذکورہ تعیناتی کی جائے۔

بزنس مین پینل نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس عہدے کے لئے پچھلی بار تعلیمی قابلیت اور تجربے کے مطابق تعیناتی نہیں کی گئی تھی اس بار ایسا ہرگز نہ کیا جائے چونکہ چند افراد پر مشتمل بااثر گروپ پاکستان کی معاشی پالیسیوں کے ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں خدارا ان سے جان چھڑائی جائے۔