سعودی عرب میں کار پارکنگ کی ماہانہ فیس مکان کرائے کے برابرکردی گئی

سعودی کمپنی اسمارٹ پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کے 1200ریال وصول کرے گی ،عوام کا احتجاج

جمعرات 21 مارچ 2019 14:49

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) سعودی کمپنی نے 30گاڑیوں کے لیے مختص جگہ اسمارٹ پارکنگ میں تبدیل کردیا جبکہ پارکنگ کا ماہانہ کرایہ 1200ریال مقرر کیاگیا ہے جو کہ سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں ایک مکان کے کرائے کے برابر ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو ریاض میونسپلٹی نے اعلان کیا کہ پارکنگ کا کرایہ علامتی ہوگا تاہم کمپنی نے میونسپلٹی کو جھوٹا ثابت کردیااوربتایاکہ ریاض ریجن کے تجارتی علاقو ںمیں کاروں کی بھرمار سے اس طرح کی کمپنیاں ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

کمپنی نے 30گاڑیوں کے لیے مختص جگہ کو اسمارٹ پارکنگ میں تبدیل کرکے 300گاڑیوں کے قابل بنادیا ہے۔ ہر گاڑی سے ماہانہ 1200ریال وصول کررہی ہے۔ مقامی شہریوں نے پارکنگ کے ہوشربا کرائے پر شدید برہمی کا اظہار کیاہے۔