نیوزی لینڈ میں مسلم خواتین سے اظہار یکجہتی، نیشنل سکارف ڈے کی مہم

تمام عورتیں کل جمعہ کو مسلمان خواتین سے اظہار یکجہتی کے لیے حجا ب پہنیں، ہیڈ سکارف ہارمنی موومنٹ

جمعرات 21 مارچ 2019 14:49

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) نیوزی لینڈ میں مقامی افراد نیشنل اسکارف ڈے کی مہم چلا رہے ہیں اور لوگوں پر زور دے رہے ہیں کہ جمعہ کے روز مسلمان خواتین سے اظہار یکجہتی کے لیے حجا ب پہنیں۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق ہیڈ سکارف ہارمنی موومنٹ کے نام سے گروپ نے کہاکہ سکارف ڈے منانے کا مقصد کرائسٹ چرچ حملوں کے بعد مسلم کمیونٹی کو درپیش دکھ اور غم کو محسوس کرنا اور بانٹنا ہے،ہیڈ سکارف ہارمنی مومنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم 50 مائوں، بیٹوں، بیٹوں، بہنوں، بھائیوں اور دوستوں کی گذشتہ جمعہ کو دہشت گردانہ حملے میں جدائی پر اپنی محبت، حمایت اور دکھ کا اظہار کرنا چاہتے ہیں،اسلامک ویمن کونسل آف نیوزی لینڈ کے ایک رہنما کا کہناتھا کہ مسلم کمیونٹی یکجہتی اور امداد کے اس جذبہ خیرسگالی کو بہت قدر کرتی ہے۔

نیوزی لینڈ مسلم ایسوسی این کے صدر اخلاق قاشقاری نے اسے ایک بہت زبردست ائیڈیا قرار دیا ہے۔ ٹویٹر اور دوسرے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بہت سارے گروپ مختلف جملوں کے ساتھ مہم چلا رہے ہیں اور نیوزی لینڈ کے لوگوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں جمعہ کے روز حجاب پہنیں۔

متعلقہ عنوان :