لیبیا کی صورت حال پر غور کے لیے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اپریل میں کانفرنس ہوگی

جمعرات 21 مارچ 2019 14:49

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) اقوام متحدہ لیبیا کے قصبے غدامس میں 14 سے 16 اپریل تک ایک کانفرنس منعقد کرے گی اور اس میں خانہ جنگی کا شکار ملک کی صورت حال میں امن واستحکام پر غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے لیبیا غسان سلامہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے ،یہ کانفرنس ملک کے استحکام کے لیے ایک نیا آغاز ثابت ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :