کرائسٹ چرچ میں النور مسجد کی بحالی کا کام تیزی سے جاری،کل نماز جمعہ اداہوگی

کام مکمل نہ کیاجا سکا تو نماز جمعہ سڑک پر ادا ،سرکاری ٹی وی،ریڈیو پر اذان نشر،ملک بھر میں دومنٹ کی خاموشی اختیارکی جائیگی

جمعرات 21 مارچ 2019 14:52

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کا شکار ہونے والی النور مسجد کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، مسجد میں کام مکمل کر کے کل نماز جمعہ کی ادائیگی کو ممکن بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ کام مکمل نہ کیاجا سکا تو نماز جمعہ سڑک پر ادا کی جائے گی۔علاوہ ازیں نیوزی لینڈ میں جمعے کو سرکاری ریڈیو اور ٹیلی وڑن سے اذان نشر کی جائے گی، جبکہ ملک بھر میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے شہری مسلمانوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسجد سے حملے کے تمام ممکنہ شواہد اور ثبوت حاصل کر لیے ۔بڑھئی، باغبان،قالین بچھانے والے اور دیگر مزدوروں کی بڑی تعداد مسجد کی بحالی کے کام میں شریک ہیں۔حکام کا کہناتھا کہ کام مکمل نہ کیاجا سکا تو نماز جمعہ سڑک پر ادا کی جائے گی۔علاوہ ازیں نیوزی لینڈ میں جمعے کو سرکاری ریڈیو اور ٹیلی وڑن سے اذان نشر کی جائے گی، جبکہ ملک بھر میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے شہری مسلمانوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :