جدہ میں پٹرول پمپ اسٹیشنز اور ورکشاپوں کے خلاف کڑا آپریشن

ضوابط کی خلاف ورزی پر 1693 ورکشاپس، دُکانیں اور 55 پٹرول اسٹیشن بند

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 21 مارچ 2019 14:36

جدہ میں پٹرول پمپ اسٹیشنز اور ورکشاپوں کے خلاف کڑا آپریشن
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ 2019ء) جدہ میں میونسپلٹی اِن دِنوں بہت فعال ہو چکی ہے۔ جدہ میونسپلٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری 2019ء سے لے کر 20 مارچ 2019ء کے دوران مختلف مقامات پر مارے گئے چھاپوں کے دوران 55پٹرول پمپ اسٹیشنز بند کر دیئے گئے ہیں۔ جبکہ 47 پٹرول اسٹیشنز ایسے تھے جن کو کچھ عرصہ قبل ضروری تقاضے پُوری کرنے کی وارننگ دی گئی تھی جس پر اُن کی جانب سے عمل درآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

عاجل ویب سائٹ کے مطابق المطار بلدیہ کے چیئرمین نے بتایا کہ جنوری 2019ء سے لے کر اب تک تجارتی مراکز پر 3723 چھاپے مارے گئے۔ ضوابط کی خلاف ورزی پر 783 دُکانیں بند کرائی گئیں جبکہ 2289 دُکانوں کو وارننگ جاری کی گئی۔ اسی دوران 116 فرنشڈ اپارٹمنٹس کی بھی تلاشی لی گئی جن میں سے 60 میں ضوابط کی پابندی نہیں پائی گئی، جنہیں اصلاحِ حال کرنے تک بند کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ 910 ورکشاپس بھی بند کرائی گئی ہیں۔ میونسپلٹی کی جانب سے بازاروں اور کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والے مراکز کی بھی بھرپور طریقے سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ میونسپلٹی نے مقامی شہریوں اور تارکین سے اپیل کی ہے کہ اگر اُنہیں کہیں بھی کوئی خلاف ورزی نظر آئے تو اس کی اطلاع 940 یا بلدیہ کی ایپلی کیشن پر دیں۔

متعلقہ عنوان :