مرغی پال سکیم کے تحت 2023ء تک 15لاکھ مرغیاں تقسیم کرنے کی منصوبہ بندی

محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے 32ہزار افراد کو مرغیاں پالنے کی تربیت بھی دی جائے گی

جمعرات 21 مارچ 2019 14:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) محکمہ لائیو سٹاک نے وزیر اعظم کی مرغی پال سکیم کے تحت 2023ء تک 15لاکھ مرغیاں تقسیم کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ،32ہزار افراد کو مرغیاں پالنے کی تربیت بھی دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے وزیر اعظم کی مرغی پال سکیم کیلئے کی جانے والی منصوبہ بندی کے تحت ہر سال 3لاکھ75ہزار مرغیاں تقسیم کی جائیں گی اور 2023ء تک مجموعی طو رپر 15لاکھ مرغیاں تقسیم ہوں گی ۔

پنجاب حکومت اس منصوبے پر 70کروڑ روپے خرچ کرے گی جس کیلئے اسے وفاقی حکومت بھی معاونت فراہم کرے گی ۔حکومت کی جانب سے عوام کو پانچ مرغیوں اور ایک مرغے پر مشتمل یونٹ سبسڈی پر فراہم کیا جائے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ صوبے حکومت 32ہزار افراد کو مرغیاں پالنے کی تربیت بھی دے گی ۔

متعلقہ عنوان :