Live Updates

وزیراعظم عمران خان اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

آپ کے قابل تحسین اقدامات پر ہر پاکستانی آپ کا شکر گزار ہے۔وزیراعظم عمران خان کا جسینڈا آرڈرن کو پیغام

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 مارچ 2019 14:52

وزیراعظم عمران خان اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ2019ء) وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن کو فون کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں وزراء اعظم کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی ہے،وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ حملوں کی مذمت کی اور کراسئٹ چرچ حملے میں لوکل انتظامیہ کی بروقت کاروائی کو سراہا اور کہا کہ واقعے کے فوراَ بعد نیوزی لینڈ حکومت کا رد عمل قابل تعریف ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ کے قابل تحسین اقدامات پر ہر پاکستانی آپ کا شکر گزار ہے۔مسلمانوں کے لیے آپ کا رد عمل قابل فخر ہے۔وزیراعظم عمران خان نے جسینڈا آرڈرن کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دی ہے۔ٹیلیفونک رابطے میں جسنیڈا آرڈر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ حکومت مسلم کمیونٹی کو آزادی تحفظ کا یقین دلاتی ہے۔

(جاری ہے)

۔واضح رہے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسندا آرڈرن نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد انسان دوستی کی مثال نئی مثال قائم کی ہے۔

کرائسٹ چرچ سانحہ سے پہلے تک دنیا کے عام لوگ وزیراعظم جیسندا آرڈرن کے نام سے بھی واقف نہیں تھے مگر آج وہ ایک قابل احترام اور مقبول شخصیت کے طور پر جانی جارہی ہیں. صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر سے مسلمان نیوزی لینڈ کیوزیراعظم کو ای میل‘سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے پغامات ارسال کرکے ان کی تعریف وتوصیف کرررہے ہیں. وزیراعظم جیسندا آرڈرن اپنی پارلیمنٹ میں کرائسٹ چرچ مسجد میں فائرنگ کے مرتکب دہشت گرد کو مجرم انتہا پسند قرار دیتے ہوئے اس کا نام نہ لینے کا اعلان دنیا بھر میں دہشت گردی اور دہشت گردوں سے نفرت کا واضح پیغام دینا یہ ظاہر کرتا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی قسم کی ہمدردی یا مدد کے مستحق نہیں . کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں ہونے والی دہشت گردی پر نیوزی لینڈ کیوزیراعظم کی جانب سے اختیار کئے جانے والے طرزعمل نے شہدا کے عزیز و اقارب نے ان کی جانب سے یکجہتی کا اظہار، دکھ کرب اور غم کی فضا میں ان سے لپٹنا اور حوصلہ دینا یہ ظاہر کر رہا ہے کہ وہ خالصتاً انسانی جذبہ کے تحت مسلمانوں کے دکھ میں شامل ہوئیں۔

جسینڈا آرڈرن واقعے کے بعد سیاہ لباس میں ملبوس اور سر پر دوپٹہ اوڑ کر مسلم کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کے لیے گئی تھیں جب کہ انہوں نے سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے جمعہ کے روز اذان نشر کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات