ہائی پروفائل کیسز کا ٹرائل احتساب عدالت کی بجائے جیل میں کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 21 مارچ 2019 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) ہائی پروفائل کیسز کا ٹرائل احتساب عدالت کی بجائے جیل میں کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ ۔درخواست میں وفاقی حکومت ،چیئرمین نیب اور رجسٹرار احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہائی پروفائل کیسز کی سماعت کے دوران احتساب عدالت کے راستے بند کر دیے جاتے ہیں، مرکزی شاہرائوں کی بندش سے شہریوں اور طالب علموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ہائی پروفائل کیسز کی سماعت جیل میں کرنے کا حکم دیا جائے۔