اسلام امن کا دین اوردینی مدارس امن و سلامتی کے مراکز ہیں‘مولانا عادل خان

جامعہ دار العلوم الاسلامیہ مظفراباد کا سالانہ تعلیمی ،تبلیغی ،اصلاحی اجتماع سے خطاب

جمعرات 21 مارچ 2019 15:00

مظفراباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) جامعہ دار العلوم الاسلامیہ مظفراباد کا سالانہ تعلیمی ،تبلیغی ،اصلاحی اجتماع۔ اسلام امن کا دین اوردینی مدارس امن و سلامتی کے مراکز ہیں ۔مساجد و مدارس امت کی ترقی و عظمت کا نشان ہیں ۔حکومت مدارس کے ساتھ متنازعہ سلوک ختم کرے ۔علماء کرام انبیاء کرام کے وارث ہیں ۔ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی زمہ داری ہے ۔

عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ایمان نامکمل ہے۔حضور اکرم کی زندگی انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کر کے دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار شیخ الحدیث مولانا عادل خان نے مظفراباد میں جامعہ دار العلوم الاسلامیہ کے سالانہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بخاری شریف کے آخری درس میں کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مولانا قاضی محمود الحسن اشرف ،مولانا عزیز الرحمن ہزاروی ،مولانا عمر حفیظ مکی ،مولانا شکیل اختر ،مولانا شبیر احمد ،مولانا مفتی غلام رسول نقشبندی سمیت دیگر علماء نے خطاب کیا۔اس موقع پر کئی طلباء کرام نے قرآن پاک مکمل کیا اور بخاری شریف کا آخری درس سنا۔ انھوں نے کہا افواج پاکستان ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے محافظ جبکہ دینی مدارس ملک کے نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ مدارس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے خدا کے عذاب سے بچ نہیں سکتے ۔انھوں نے کہا مسئلہ کشمیر کو پیچیدہ اور مشکل بنانے میں قادیانیوں کا کردار انتہائی شرم ناک ہے۔پاکستان میں بھی قادیانی امریکہ ،برطانیہ،بھارت اور اسرائیل کی جاسوسی کا کام کرر رہے ہیں ۔قادیانیوں کی سرگرمیوں پر پابندی لگائی جائے ۔