سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو بری کرنا قابل مذمت ہے،دہشتگردوں کی رہائی بھارتی نظام انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے،وزیر اطلاعات
شریف اور زرداری خاندانوں کا حال کی طرح مستقبل بھی تاریک ہے،پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے ،پاکستان کی سرزمین پر کسی کو حکومت اور ریاست کی مرضی کے بغیر کسی کے خلاف سازشیں کرنے اور گزند پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل اتفاق رائے ہے اور ایک سمت میں سوچ رہی ہے، پاکستان کو ماڈرن ملک کے طور پر آگے لے جانا چاہتے ہیں،پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے، چوہدری فواد حسین کا تقریب سے خطاب
جمعرات 21 مارچ 2019 15:15
(جاری ہے)
چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق شجر کاری کی جا رہی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں پہلی ماحول دوست حکومت ہے۔
چوہدری فواد نے کہاکہ جہلم میں اس رقبے پر سایہ دار درخت لگا رہے ہیں تا کہ پرندے آئیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ ماضی میں جنگلات کو بھی کرپشن کی نذر کر دیا گیا،ماضی کے حکمرانوں نے کرپشن کی فصل کو پانی دیا جو خار دار درخت بن گئے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ ملک بھر صاف ماحول اور ہریالی کا زمانہ ہے۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ بھارت میں سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو بری کرنا قابل مذمت ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ دہشت گردوں کی رہائی بھارتی نظام انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ بھارت میں ماضی میں دہشتگردوں کو بری کیا جاتا رہا ہے۔چوہدری فوا د حسین نے کہاکہ بھارتی حکومت ہندو انتہا پسندی کو فروغ دے رہی ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ جہلم میں شجر کاری پروگرام بہترین مستقبل کی نوید ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ علاقے کے تاریخی مقامات محفوظ بنا کر سیاحوں کیلئے پر کشش بنا نا چاہتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ ایک طویل عرصے بعد عالمی رہنما پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پاکستان نے شدت پسندوں کیخلاف بھر پور کارروائی کی۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ ملک کے طور پر آگے لیکر جانا چاہتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان شہروں کی خوبصورتی اور ترقی کی بات کرتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ماضی میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں واضح کمی اور خسارے کا سامنا رہا۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ ماضی کے سیاست دانوں کا مستقبل تاریک ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ شجر کاری مہم کے حوالے سے آگاہی ہر شخص کی ذمہ داری ہے۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.