ملائیشین کمپنی پروٹان پاکستان میں کار فیکٹری لگائیگی

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان معاہدے پر دستخط ہفتے کو کیے جائیں گے، ملائیشین ہائی کمشنر اکرام محمد ابراہیم

جمعرات 21 مارچ 2019 15:15

ملائیشین کمپنی پروٹان پاکستان میں کار فیکٹری لگائیگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) ملائیشین ہائی کمشنر اکرام محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ ملائیشین کارساز کمپنی پروٹان پاکستان میں کارکی فیکٹری لگائیگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملائیشین ہائی کمشنر اکرام محمد ابراہیم نے کہا کہ ملائیشین کار ساز کمپنی پروٹان پاکستان میں کار کی فیکٹری لگائیگی، اس بات کا اعلان ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان کے دورے کے دوران کریں گے۔

(جاری ہے)

اکرام محمد ابراہیم نے بتایا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان معاہدے پر دستخط ہفتے کو کیے جائیں گے۔ملائیشین ہائی کمشنراکرام محمد ابراہیم نے بتایا کہ پروٹان کار کی فیکٹری کراچی میں لگائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پروٹان کار ساز کمپنی ملائیشین کمپنی ہے جو کہ 1986 سے کار سازی کررہی ہے اور اب تک 30 لاکھ کاریں فروخت کرچکی ہے۔پروٹان کمپنی کی کاریں برطانیہ، سنگاپور، آسٹریلیا سمیت 25 ملکوں میں فروخت کی جاتی ہیں