Live Updates

اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں تب بڑھیں گی جب مالی حالات بہتر ہوں گے‘عثمان بزدار

بل کا تکنیکی طور پر دوبارہ جائزہ لیں گے، میڈیا نے جتنی تنقید مجھ پر کی ہے کسی پر نہیں کی ہوگی‘وزیر اعلیٰ پنجاب

جمعرات 21 مارچ 2019 16:19

اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں تب بڑھیں گی جب مالی حالات بہتر ہوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں تب بڑھیں گی جب مالی حالات بہتر ہوں گے۔چھانگا مانگا میں جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر پودے لگانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی صورتحال اچھی نہیں، معاشی صورتحال ایسی ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کے متحمل نہیں ہو سکتے لہٰذا اراکین اسمبلی کی تنخواہیں تب بڑھیں گی جب مالی حالات بہتر ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ بل کا تکنیکی طور پر دوبارہ جائزہ لیں گے، جو بل کی کاپی میڈیا کے پاس ہے اس میں کچھ بھی نہیں البتہ جو بل منظور ہوا میڈیا اس کی کاپی دیکھ لے جب کہ میڈیا نے جتنی تنقید مجھ پر کی ہے کسی پر نہیں کی ہوگی۔واضح رہے پنجاب اسمبلی نے وزراعلی پنجاب، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور صوبائی وزرا سمیت تمام اراکین کے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل منظور کیا تھا تاہم وزیراعظم عمران خان نے اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اس بل پر دستخط نہیں کیے تھے اور اسے میں ترمیم کے لیے واپس اسمبلی کے پاس بھیج دیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات