Live Updates

ٹیکس نظام میں تبدیلی سے ہی ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوگا ‘خادم حسین

ٹیکس نظام میں اصلاحات سے تاجروں پر بوجھ کم ہوگا فوری اقدامات کیے جائیں‘ سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

جمعرات 21 مارچ 2019 16:19

ٹیکس نظام میں تبدیلی سے ہی ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوگا ‘خادم حسین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ ٹیکس نظام میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ٹیکس نظام میں تبدیلی سے ہی ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوگا ،جب تک اس میں اصلاحات کرکے اس میں بہتری نہیں لائی جاتی اس وقت تک ملک میں یہ نظام ترقی نہیں کرے گا۔

ایف بی آر کے نظام میں بہتری کیلئے وزیراعظم عمران خان نے بھی نوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ ایف بی آر کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے جو کہ صنعتی و تاجر برادری کیلئے خوش آئند ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ وزیراعظم کے بیان سے یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ مستقبل قریب میں ایسے اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے جس سے ملک میں ٹیکس اصلاحات میں بہتری آئے گی اور تاجر برادری کو اس سے فائدہ ہوگا ۔

انہوںنے کہا کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات سے تاجروں پر بوجھ کم ہوگا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جاسکے گا اس لیے اس ضمن میں فوری اقدامات کیے جائیں۔انہوںنے کہا کہ مستقبل میں ٹیکس نظام میں ایسی اصلاحات کی جائیں جس سے چھوٹے تاجروں پر بوجھ کم سے کم ہواور چھوٹے تاجروں کو یقینی ریلیف حاصل ہو۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات