محکمہ انسانی حقوق حکومت سندھ کی جانب سے معذور افراد کے حقوق کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

ہم گاؤں گاؤں اور شہر شہر میں انسانی حقوق کے بارے میں آگاہی کے لئے زیادہ سے زیادہ کام کررہے ہیں،ڈاکٹرکھٹومل جیون کا خطاب

جمعرات 21 مارچ 2019 16:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) محکمہ انسانی حقوق حکومت سندھ کی جانب سے منعقدہ معذور افراد کے حقوق کے حوالے سے شمشر الحیدری آڈیٹوریم نیشنل میوزیم میں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ انسانی حقوق جو کہ محکمہ قانون سے علیحدہ کیا گیا تاکہ انسانی حقوق کے معاملات کو مزید احسن اور تیز طریقے سے فروغ دیا جاسکے اور سندھ میں اس کو بہتر طور پر تعاون فراہم کرتے ہوئے غریب اور ضرورت مند خصوصا معذور افراد کی بہتری کے لیے کام کیا جا سکے ۔

ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا کہ محکمہ انسانی حقوق انسانی حقوق کے تمام معاملات کو چلانے کے لئے کام کرتا ہے محکمہ انسانی حقوق اور ہم مل کر بچوں کی تعلیم معذور بچوں کو فراہمی کے لئے اقلیتوں کے حقوق ۔

(جاری ہے)

محنت کشوں کے حقوق بچوں کے حقوق خواتین کے حقوق قیدیوں کے حقوق اور ٹرانس جینڈر کے حقوق کے لئے ہر لمحہ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں یہاں ضرور ذکر کروں گا کہ محکمہ انسانی حقوق ٹریٹی امپلیمینٹیشن سیل و صوبائی ٹاسک فورس برائے انسانی حقوق کو حال ہی میں متحرک کیا گیا ہے پر فخر محسوس کرتا ہوں ۔

میں یہ بھی کہوں گا کہ ہمیں حکومت سندھ کا بھرپور تعاون اور مدد فراہم ہے جس کی وجہ سے ہم گاؤں گاؤں اور شہر شہر میں انسانی حقوق کے بارے میں آگاہی کے لئے زیادہ سے زیادہ کام کررہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کی ہدایست کی روشنی میں حکومت سندھ معذور افراد کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے بھی اپنا تعاون جاری و ساری رکھے گی اور ہر سطح پر معذوروں کی مدد کو یقینی بنائے گی۔

سیکریٹری لبنی صلاح الدین نے جکومتی اقدامات بتاتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کو اہمیت دیتے ہوئے موجودہ حکومت نے دو سال قبل محکمہ قانون سے ڈاریکٹوریٹ سے علیحدہ محکمہ کی شکل دے کر پالیسی ترتیب دینے کا عمل شروع کیا ہے۔ مین پاور اور وسائل کی کمی کے باوجود بھی برسلز میں ہونے والے کنوینشن کے 6 نکات کی روشنی اور عملدآمد کیلیے بھی کام کرہے ہیں اور یو این وومین کے وفد کے ساتھ ابسانی حقوق سمیت دیگر حقوق کو یقینی بنانے کیلیے بھی قانون سازی اور آصلاحی اقدامات پر کام کررہے ہیں۔

تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے مزید بہتری اور بحالی کے منصوبیو پروگرام ترتیب دینگے۔شرکا کا کامیسب سیمینار منعقد کرنے اور تعاون اور تمام محکموں کا شکریہ ادا کیا۔سیمینار سے وزیراعظم کے ٹاسک فورس کے چیرمین ڈاکٹر ضیغم احمد رضوی، اشفاق احمد میمن، مسز صائمہ پرنسپل اسپیشل چلڈرن ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ، لیلی ڈوسی جے ایس اکیڈمی فار ڈیف، غلام نبی نظامانی ، شاھد احمد،،رابعہ صلاح الدین ڈاریکٹر ایچ آر سندھ ریونیو بورڈ،ابوبکر مدنی ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ ڈفرنٹلی دس ایبلٹیز پرسن، نے بھی خطاب کیا اور معذور اگراد کو ہر سطح پر حوصل افزائی اور تعاون و مدد گراھم کرنے، آھستہ بات کرنے ، توجہ دینے، اور انہیں اچھے اداروں کی جسنب سے حکومتی سطح پر سرٹیفیکشن و کیٹگرائیزیشن دینے اور کرنے کا کام،ووکیشنل و فنی تربیت فراہم کرنے، مستند ڈیٹا ترتیب دینے، نصاب ترتیب دینے،میڈیا میں ہرقسم کی آگاحی کے پروگرام اور ذمیداری کے ساتھ اپنا اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

سیمینار میں مہمانوں کو شیلڈز ومعذور افراد و بچوں کو تحائف دیئے گیئے۔سید افتخار احمد جس نے اشاروں کی زبان ترتیب دی تھی کی ایک ڈاکیومینٹری بھی دکھائی گئی۔