آرٹس کونسل میں یوم پاکستان کی تقریب میں فتح ایم چوہدری کی کتاب " پاکستان کا نقشہ" کا اجمالی جائزہ

تقریب سے ایئر چیف مارشل کلیم سعادت ، ڈاکٹر غلام اکبر نیازی، فتح چوہدری ، رانا عبدالباقی، کرنل بختیار حکیم اور کموڈر شاہد نواز کا خطاب

جمعرات 21 مارچ 2019 16:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) جناح اقبال فکری فورم کے زیر اہتمام آرٹس کونسل کے تعاون سے یوم پاکستان کے سلسلے میں واشنگٹن میں مقیم اور ورلڈ بنک کے سابق سینئر اکنامک ایدوائزر فتح ایم یوم چوہدری کی کتاب پاکستان کا نقشہ (Perspectives on Pakistan) کا اجمالی جائزہ لیا گیا۔ موجودہ گلوبل سیاسی تناطر میں پاکستان کی حمایت میں لکھی گئی اِس کتاب کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیتے ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ایئر فورس کے سابق چیف ایئر چیف مارشل کلیم سعادت، پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر غلام اکبر نیازی ، جناح اقبال فورم کے چیئرمین رانا عبدالباقی ، بحریہ یونیورسٹی کے پروفیسر کموڈر شاہد نواز اور تھنکرز فورم پاکستان کے سیکریڑی کرنل بختیار حکیم نے اِس کتاب میں دی گئی تجاویز کیمطابق موجودہ اقتصادی بدحالی کے وقت پاکستان کیلئے ایک بہترین تحفہ قرار دیا جس میں دی گئی آئی ایم ایف اور معاشی اصلاحات کے مختلف پہلوئوں پر عمل درامد کرکے پاکستان کو موجودہ اقتصادی بدحالی سے نکالا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سجاد اکبر عباسی ایڈوکیٹ نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقع میں شہید ہونے والے پاکستانی و دیگر قومیتوں کے مسلمان شہیدوں کیلئے اجتمائی دعا کرائی اور نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے انسان پرور رویہ پر اُنہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔تقریب میں مشہور نعت خواں عارف مننان نے نبی کریمؐ کی شان میں قصیدہ بردہ شریف پیش کیا جبکہ جناح اقبال اسکول کے طلباء و طالبات نے علامہ اقبال کی نظمیں پیش کیں۔

تقریب میں فتح چوہدی کی جانب سے مشہور دانشوروں بشمول پروفیسر سیف ایرحمن خان، پروفیسر ڈاکٹر ایم اے توصیف تبسم ، پروفیسر عقیلا آصف، قومی شاعر نسیم سحر، فرخندہ شمیم ، فرحین چوہدری ، انجینئر سید علی نثر ، ڈاکٹر صباحت سجاد، ایدوکیٹ سجاد اکبر عباسی، رومانہ شبّر ، صحافی راجہ جادید علی بھٹی، اسرار احمد، سلطان سکندر ، خرم قریشی ، شہباز احمد اور عزیز علوی میں کتاب تحفہ کے طور پر پیش کی گئی۔ آخر میں ڈائریکٹر آرٹس کونسل کی جانب سے مہمانِ گرامی کا بڑی تعداد میں شرکت پر شکریہ ادا کیا گیا۔