پنگریو :آبپاشی سب ڈویژن تلہار کے کینال اسسٹنٹ علی غلام جروار کومعطل کردیا گیا

جمعرات 21 مارچ 2019 16:37

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) آبپاشی سب ڈویژن تلہار کے کینال اسسٹنٹ علی غلام جروار کو بااثرجاگیرداروں کے غیرقانونی واٹرکنکنشن بندکرنے کے جرم میں معطل کردیاگیاجبکہ کینال اسسٹنٹ نے اپنی معطلی کا ذمہ داررکن قومی اسمبلی کوقراردیا ہے اورکہا ہے کہ رکن قومی اسمبلی کے قریبی ساتھی پانی چوری کرنے میں ملوث ہیں جن کے کنکشن ختم کرنے پررکن قومی اسمبلی نے مجھے معطل کرایا ہے کینال اسسٹنٹ کی معطلی کے خلاف تلہار سب ڈویزن کی نہروں کے کاشت کاروں نے پریس کلب پنگریوکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیااس سلسلے میں کاشت کاروں نے نم بجیر.

(جاری ہے)

ناتھوگاہو اوردیگر کی قیادت میں احتجاج کے بعدمیڈیا کوبتایا کہ کینال اسسٹنٹ علی غلام جروارنیتلہارسب ڈویزن میں پانی چوروں کے خلاف بہت زبردست مہم چلائی ہے اورکافی غیرقانونی واٹرکنکنشن بندکرائے ہیں جس کی وجہ سے بااثرپانی چورزمینداراس کے مخالف بن گئے تھے ان زمینداروں نے اپنے غیرقانونی واٹرکنکنشن ختم کرانے کا ذمہ دارعلی غلام جروارکوقراردیتے ہوئے انہیں معطل کرادیا ہے جس کی وجہ سے پانی چوروں کے خلاف مہم متاثرہورہی ہے جس کا نوٹس لیاجائے اورکینال اسسٹنٹ کوفوری طورپربحال کیا جائے بصورت دیگرتلہار سب ڈویزن کے کاشت کاراحتجاجی تحریک چلائیں گے اس حوالے سے معطل کینال اسسٹنٹ نے پنگریوکے صحافیوں کورابطے پربتایا کہ اسے بااثرزمینداروں کے غیرقانونی واٹرکنکنشن ختم کرنے پران بااثرزمینداروں نے ایم این اے میرغلام علی ٹالپرکے ذریعے معطل کرایا ہے میراقصورصرف اتنا ہے کہ میں نے غیرقانونی واٹرکنکشن ختم کیے ہیں جوکہ رکن قومی اسمبلی کو ہضم نہیں ہوئے کیونکہ جوواٹرکنکشن ختم کیے گئے ہیں وہ رکن قومی اسمبلی کے قریبی ساتھیوں کے ہیں اوران ساتھیوں نے ایم این اے کے ذریعے مجھے اپنے راستے سے ہٹایا ہے تاکہ پانی چوری کے سلسلے کوبرقراررکھ سکیں