Live Updates

چین کی وزیراعظم کو بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کی دعوت

اجلاس 25اپریل کو بیجنگ میں ہوگا،اجلاس میں36ممالک کے سربراہان کی شرکت متوقع ہیں، پاکستان کا اس میں کلیدی کردار ہوگا ، اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی میڈیا بریفنگ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 مارچ 2019 15:58

چین کی وزیراعظم کو بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کی دعوت
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مارچ 2019ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین نے وزیراعظم کو بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کی دعوت دی، اجلاس 25 اپریل کو بیجنگ میں ہوگا،اجلاس میں36 ممالک کے سربراہان کی شرکت متوقع ہیں، پاکستان کا اس میں کلیدی کردار ہوگا ، اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں۔ انہوں نے دورہ چین کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا ازسرنو جائزہ لیا اور پلوامہ کی صورتحال پر چین کو پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا ان کا اس واقعے پر ردعمل بھی حاصل کیا۔

افغانستان کے بارے وہ جاننا چاہتے اس حوالے سے چین کا آگاہ کیا۔سی پیک سے متعلق بات چیت ہوئی۔کہ ہم اس وقت کہاں کھڑے ہیں ، اور آگے ہماری سمت کیا ہونی چاہیے۔اگلے ماہ اپریل میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم ہوگا،یہ دوسرا اجلاس ہوگا،یہ اجلاس 25اپریل تا 27اپریل بیجنگ میں ہوگا وزیراعظم عمران خان کو دعوت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

36ممالک کے سربراہان متوقع ہیں، پاکستان کا اس میں کلیدی کردار ہوگا ، اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں، ہمارے وزیراعظم بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

چین کے ساتھ ہمارے تعلقات ہمیشہ مثالی رہے ہیں ۔ پلوامہ کے بعد جو کشیدگی ہوئی اس میں چین نے ثابت کیا کہ چین پاکستان کا لازوال دوست ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم مہاتیر آج شام کو پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔انہوں نے پاکستان میں 23مارچ کی پریڈ میں شرکت کی دعوت بھی قبول کی۔ان کے ہمراہ سرمایہ کار بھی آئیں گے۔ ان کا تین روزہ دورہ ہے۔مجھے امید ہے کہ ان کا دورہ کامیاب رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کرائسٹ چرچ سانحے میں 50کے قریب مسلمان شہید ہوئے اور متعدد زخمی ہوئے۔ان میں 9پاکستانی شہید ہوئے۔ہمیں بے پناہ افسوس ہے۔ہم اپنے پاکستانی بھائی کی جرات کو سلام کرتے ہیں جس نے اپنے صاحبزادے کو نہیں بلکہ بہت سے مسلمانوں کو بچانے میں کردار ادا کیا۔اس واقعے سے ثابت ہوا کہ دہشتگردی کا کسی ملک یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات