سابق صدر آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ،موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

نیب کی کارروائیاں احتساب نہیں ،سیاسی انتقام کے لئے ہورہی ہیں،دونوں رہنماؤں کا حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار حکومت عوام کو رلیف دینے کی بجائے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے، آصف علی زر داری حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سنجیدہ نہیں،۔مولانا فضل الرحمان نے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق حکومتی اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا

جمعرات 21 مارچ 2019 16:37

سابق صدر آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ،موجودہ صورتحال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جمعرات کو ملاقات مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زر داری نے ملاقات کی ،ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے ۔

ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان سے متعلق حکومت کی جانب سے بلائے گئے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ۔مولانا فضل الرحمان کی جانب سے گذشتہ روز پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کی گئی ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ نیب کی کارروائیاں احتساب نہیں بلکہ سیاسی انتقام کے لئے ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔ آصف علی زر داری نے کہاکہ حکومت عوام کو رلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ آصف زرداری نے کہاکہ حکومت عوام کو رلیف دینے کی بجائے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ حکمرانوں میں گلی اور محلہ چلانے کی اہلیت نہیں وہ ملک کیسے چلاسکتے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان نے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق حکومتی اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے سے بھی آصف زرداری کو آگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سنجیدہ نہیں۔