ملک میں موسم گرما میں گیس ضروریات پر غور کیلئے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

جمعرات 21 مارچ 2019 16:37

ملک میں موسم گرما میں گیس ضروریات پر غور کیلئے کابینہ کی اقتصادی رابطہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) ملک میں موسم گرما میں گیس ضروریات پر غور کیلئے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل جمعہ کو طلب کرلیا گیا ۔ پانچ نکاتی ایجنڈے کے مطابق کمیٹی کو ملک کی درمیانی اور طویل مدت میں گیس ضروریات پر بریفنگ دی جائیگی۔

(جاری ہے)

ایجنڈا کے مطابق قطر سے دو سو ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس درآمد کا طریقہ کار طے کیا جائے گا ۔ایجنڈا کے مطابق کمیٹی کو نئے ایل این جی ٹرمینل لگانے پر وزارت سمندری امور کی طرف سے بریفنگ دی جائے گی۔ ایجنڈا کے مطابق ٹل بلاک ہنگو خیبر پختونخواہ میں گیس کی فراہمی کے منصوبے پر غور کیا جائے گا ۔ایجنڈا کے مطابق ریونیو ڈویڑن کی جانب سے جرمانہ سرچارج ختم کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ۔