چیف ایگزیکٹو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی شیخ اختر کی برطرفی کے حکم معطلی میں توسیع

اسلام آبادہائی کورٹ نے منگل کو فریقین کو حتمی دلائل کیلئے طلب کرلیا

جمعرات 21 مارچ 2019 16:37

چیف ایگزیکٹو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی شیخ اختر کی برطرفی کے حکم معطلی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف ایگزیکٹو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی شیخ اختر کی برطرفی کے حکم معطلی میں توسیع کرتے ہوئے منگل کو فریقین کو حتمی دلائل کیلئے طلب کرلیا۔ جمعرات کو شیخ اخترکی برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔ سیکرٹری ہیلتھ نے تفصیلی رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کردی۔

(جاری ہے)

وفاقی سیکرٹری نے کہاکہ شیخ اختردستاویزات پیش نہیں کرسکا کہ یونیورسٹی سری لنکا میں چارٹرڈ ہے۔سیکرٹری صحت نے کہاکہ نہ یونیسکو نہ ہی سری لنکا اور نہ ایچ ای سی میں یونیورسٹی رجسٹرڈ ہے۔سیکرٹری صحت نے کہاکہ شیخ اختر کی ڈگری پر یونیورسٹی کا نام اوپن یونیورسٹی کولمبو لکھا ہواہے۔ سیکرٹری صحت نے کہاکہ صرف ایک نام اوپن انٹرنیشنل یونیورسٹی فار کمپلیمنٹ میڈیسن سری لنکا کا سامنے آرہاہے۔صحت نے کہاکہ ڈگری پر لکھا یونیورسٹی کا نام اور اصل میں یونیورسٹی کانام بھی ایک نہیں۔ بعد ازاں کیس کی سماعت منگل کے روز تک ملتوی کر دی گئی

متعلقہ عنوان :