Live Updates

عمران خان سن لیں کہ پیپلزپارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کرینگے ‘سید حسن مرتضی

جمعرات 21 مارچ 2019 16:37

عمران خان سن لیں کہ پیپلزپارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ ظلم و تشدد ہمارا راستہ نہیں روک سکتا ، ہم پر ماضی میں بھی ظلم کیا گیا مگرہم نے جمہوریت کی مضبوطی اور استحکام کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھی ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان سن لیں کہ پیپلزپارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے، ہم میدان میں نکل آئے تو حکومت کہیں نظر نہیں آئے گی ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ ہم نے اپنے کارکنان کو روک رکھا ہے ،حکومت اتنا ہی دبائو ڈالے جتنا برداشت کرسکتی ہے ، نیب کے نام پر انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کیا جائے گا، نیب کالا قانون ہے ،نیب متنازعہ ادارہ بن گیا ہے، نیب پر پورا ملک عدم اعتماد کررہا ہے ، ہم مقدمات سے نہیں گھبراتے ، ماضی میں بھی ہم نے حالات کا سامنا کیا اور اب پھر ایسے حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں،ہم نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں ، جمہوریت کے لئے ہمیشہ کام کیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :