Live Updates

ناکام نیازی سرکار ملک کو بحرانون کی طرف دھکیل رہی ہے‘مولا بخش چانڈیو

حکومت نے حالات خراب کرنے کی کوشش کی،کرپشن کا چورن نہ بک سکا تو ملک دشمنی کے الزامات شروع کر دئیے

جمعرات 21 مارچ 2019 16:41

ناکام نیازی سرکار ملک کو بحرانون کی طرف دھکیل رہی ہے‘مولا بخش چانڈیو
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات و سینیٹر مولابخش چانڈیونے کہا ہے کہ ناکام نیازی سرکار ملک کو بحرانون کی طرف دھکیل رہی ہے، کرپشن کا چورن نہ بک سکا تو ملک دشمنی کے الزامات شروع کر دئیے ، ہم پہلے بھی کہتے تھے کہ حکومت ناکامی چھپانے کیلئے انتشار پیدا کر رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ، اسلام آباد میں بھی حکومت نے حالات خراب کرنے کی کوشش کی،کرپشن کا ڈرامہ ناکام ہوا تو اب وطن دشمنی کے الزامات کا ڈھونگ شروع کر دیا گیا ہے،بلاول بھٹو کو آر ٹی ایس کی تعطلی کی پیداوار حکومت سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہئے، عمران خان تاریخ کے اوراق اٹھائو دیکھو کہ کون وطن فروش تھا اور سرفروش تھا۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان آپ جن آمروں کے پیروکار ہیں تاریخ انہیں وطن فروش قرار دے چکی۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری وہاں کھڑے ہیں جہاں ان کے سرفروش نانا اور ماں کھڑے تھے۔دھرتی اور اپنے لوگوں کیلئے جان دینے والوں پر آپ جیسے بونے سوال کرتے ہیں ہاں یہی ہوتا آیا ہے وطن کو بیچ کھانے والے ہمیشہ محب وطنوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھائے ہیں۔انتہاپسندوں کے ذریعے انتخابات جیتنے والے خان صاحب آپ کا ماضی اور حال عیاں ہے۔قوم کے بچوں کو قتل کرنے والوں کا حامی محب وطن ہے کہ ان کو للکارنے والا بلاول بھٹو زرداری دہشتگردوں مو للکار رہے ہیں اور تم ان کے پیچھے چھپ رہے ہو۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا سیاسی ٹولا تاریخ میں ایوب خان، ضیا اور مشرف کی صف میں کھڑا کیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات