Live Updates

تحریک انصاف کی حکومت پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں اور سندھ پر قبضہ کرنا چاہتی ہے ‘عزیز الرحمن چن

جمعرات 21 مارچ 2019 16:41

تحریک انصاف کی حکومت پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں اور سندھ پر قبضہ کرنا چاہتی ہے جس کے لئے پیپلز پارٹی کی قیادت کو دبائو میں لانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے لیکن پیپلز پارٹی حکومت کے کسی دبائو میں نہیں آئے گی ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو فلفور رہا کرے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی قیادت نے ماضی میں بھی جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا اور اب بھی کریں گے۔ کوئی پیپلز پارٹی کو خوف زدہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلا ف بیانات حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے حقیقی نمائندہ ہیں اُن کے مدبرانہ ویژن سے حکومت کی صفوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ حکمران جماعت کے پاس کوئی ویژن نہیں اور نہ ہی حکومت چلانے کی صلاحیت ہے۔ تحریک انصاف اپوزیشن کو نشانہ بنا کر حکومت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات