مریم نواز نے قوم سے نواز شریف کے لیے دعاؤں کی اپیل کر دی

نواز شریف سے ملاقات کر کے ابھی جیل سے باہر نکلی ہوں۔ نواز شریف کو دوران ملاقات بھی اجائنا کی تکلیف رہی۔ مریم نواز کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 مارچ 2019 16:41

مریم نواز نے قوم سے نواز شریف کے لیے دعاؤں کی اپیل کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ2019ء) سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں خاندان کے افراد نے ملاقات کر کے صحت بارے دریافت کیا ،انکی صاحبزادی مریم نواز نے ملاقات کے بعد بتایا کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ،انہیں انجائنا کی درد کی شکایت ہے ملاقات کے دوران بھی انہوں نے درد کو کم کرنے کیلئے سپرے کا استعمال کیا ۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے قوم سے والد کے لیے دعاؤں کی اپیل کر دی۔اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ نواز شریف سے ملاقات کر کے ابھی جیل سے باہر نکلی ہوں۔نواز شریف کی طبعیت بدستور خراب ہے۔نواز شریف کو دوران ملاقات بھی اجائنا کی تکلیف رہی۔نواز شریف انجائنا درد کی دوا کھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کارکن نواز شریف کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

ق کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے انکی والدہ بیگم شمیم اختر ،صاحبزادی مریم نواز سمیت خاندان کے دیگر افراد اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ملاقات کر کے انکی صحت بارے دریافت کی ۔نواز شریف نے خاندان کے افراد کے ساتھ کھانا بھی کھایا ۔طبیعت کی خرابی کے باعث نوازشریف نے پارٹی رہنمائوں اور کارکنان سے ملاقاتیں نہیں کیں تاہم کارکنان بڑی تعداد میں کوٹ لکھپت جیل پہنچے اور شریف خاندان کی آمد پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں ۔

کارکنان نے نوازشریف کی صحت یابی کے ساتھ جلد رہائی کیلئے بھی دعائیں کیں ۔قبل ازیں سابق وزیر اعظم نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ نوازشریف کی رہائی کے لئے پر امید ہوں کہ وہ جلد رہاہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف دل کا صاف انسان ہے اس لئے اس کیلئے رحمتیں برسیں گی۔میری دعائیں نوازشریف کے ساتھ ہیں، انشااللہ جلد رہائی ملے گی۔