Live Updates

وزیراعظم نے وفاقی پولیس میں بھرتیوں کی منظوری دے دی

وفاقی پولیس میں 3386 بھرتیاں کی جائیں گی،پولیس میں 2نئے یونٹ لاء اینڈ آرڈراور اسپیشلائزڈ پولیس یونٹ بنایا جائے گا،اسپیشلائزڈ یونٹ چینی باشندوں کیلئے ہوگا،بھرتی کا عمل 2023ء تک مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 مارچ 2019 17:29

وزیراعظم نے وفاقی پولیس میں بھرتیوں کی منظوری دے دی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مارچ 2019ء) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی پولیس میں بھرتیوں کی منظوری دے دی، وفاقی پولیس میں 3386 بھرتیاں کی جائیں گی، پولیس میں 2 نئے یونٹ لاء اینڈ آرڈراور ااسپیشلائزڈ پولیس یونٹ بنایا جائے گا، اسپیشلائزڈ یونٹ چینی باشندوں کیلئے ہوگا،بھرتی کا عمل 2023ء تک مکمل کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی پولیس میں مرحلہ وار بھرتیوں کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پرپولیس میں3386 افسران اور جوان بھرتی کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پولیس میں 2 نئے یونٹس بھی بنائے جائیں گے۔ ایک یونٹ لاء اینڈ آرڈرہے جبکہ دوسرااسپیشلائزڈ پولیس یونٹ ہے۔لاء اینڈ آرڈر پولیس یونٹ میں 2386 افسران اور جوان بھرتی کیے جائیں گے۔دونوں یونٹس میں 3386 افسران اور جوان بھرتی کیے جائیں گے۔ اسپیشلائزڈ پولیس یونٹ میں ایک ہزار افسران اور جوان بھرتی کیے جائیں گے۔اسپیشلائزڈ پولیس یونٹ صرف چینی باشندوں کو سکیورٹی فراہم کرے گا۔پولیس افسران کی بھرتی چار مراحل میں ، چوتھا فیز 2023ء میں مکمل ہوگا۔اسپیشلائزڈ پولیس یونٹ اور لاء اینڈ آرڈر پولیس یونٹ میں بھرتیوں کا سلسلہ مرحلہ وارمکمل کیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات