چیف جسٹس آصف سعید نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لے لیا، چیئر مین نیب سے رپورٹ طلب

جمعرات 21 مارچ 2019 17:58

چیف جسٹس آصف سعید نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) چیف جسٹس پاکستان نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کی مبینہ خود کشی کا نوٹس لے لیا۔ جمعرات کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سابق ممبر سی ڈی اے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی خودکشی کے حوالے سے انہیں لکھے گئے ایک مبینہ خط پر نوٹس لیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پاکستان نے چیئرمین نیب سے اسد منیر کے خلاف تحقیقات کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔واضح رہے کہ بریگیڈیئر (ر) اسد قریشی کی لاش 15 مارچ کو اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع ان کے فلیٹ سے ملی تھی۔اسد منیر کے خلاف نیب میں تحقیقات جاری تھیں اور ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا۔