کوئی پکڑا جاتا ہے تو اسمبلی کا اجلاس بلوا کر پروڈکشن آرڈر نکالے جاتے ہیں، حلیم عادل شیخ

جمعرات 21 مارچ 2019 17:58

کوئی پکڑا جاتا ہے تو اسمبلی کا اجلاس بلوا کر پروڈکشن آرڈر نکالے جاتے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے پہلے ہی بغیر تلاوت اور اراکین کی گنتی کے معطل کردیا گیا، اسپیکر سندھ اسمبلی نے بغیر کسی رول کے تحت اجلاس ملتوی کر دیا جس کے خلاف اپوزیشن اراکین نے شدید احتجاج کیا۔سندھ اسمبلی کے باہر اپوزیشن اراکین کے ہمراہ پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا آج سندھ اسمبلی میں سویلین ڈکٹیشن شپ قائم کر کے اسمبلی کو گھر کی لونڈی بنا دیا گیا ہے اور اس تاریخی اسمبلی کی توھین کی گئی ہے جو سندھ کی عوام کے مینڈیٹ کی توھین ہے، سندھ اسمبلی کو اس لئے استعمال کیا جاتا ہے کہ کسی کو نیب پکڑے تو ان کے لئے پروڈکشن آرڈر نکلوا کر بلوایا جائے جہاں لاکھوں روپے عوام کے برباد کئے جاتے ہیں عوام کے مسائل کی بات سننے کو تیار نہیں ہیں ان کو فکر ہی تو صرف اپنے وزراء کو کرپشن سے بچانے کی۔

(جاری ہے)

۔ حکمرانوں جماعت نے سندھ اسمبلی کو ایک ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے آج ہم نے اجلاس میں بے نقاب کرنا تھا کہ انہوں نے کس طرح دودھ کی رکھوالی پر بلیاں بٹا رکھی ہیں۔ سندھ کی عوام کے ساتھ بہت بڑا کھلواڑ کیا گیا ہے جو کرپٹ وزراء جلیوں میں ہیں ان کو عوامی احتساب کمیٹیوں کا ممبر بنا دیا گیا ہے۔ آج تلاوت، نعت شریف سمیت کچھ نہیں کروایا گیا کورم کم بتا کے اجلاس ملتوی کیا گیا۔

کیوں کہ ان کو پتا تھا کہ ان کی کرپشن کی گھنٹیاں بج رہی ہیں، اب انہوں نے کمیٹیاں بنا لیں ہیں ان کو پروڈکشن آرڈر یا اجلاس بلوانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ لوگ سندھ کے پارلیامینٹرین کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں ان کو نوٹس آرہے ہیں یا پکڑے جارہے ہیں ان میں ہمارا کیا قصور ہے ان کے کرتوت ایسے ہیں تو بھگتا تو پڑے گا۔۔ دوسری جانب کل جس طرح بلاول نے خطاب کیا ایسا لگا کہ کوئی بی جی پی کا نمائندہ پاکستان کے خلاف بات کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا کے طیاروں سے چھپایا گیا، ایسے بیانات دیکر انہوں نے ہمارے شہداء اور جانبازوں کی توھین کی ہے، ایسے لگ رہا تھا جیسے ابھی نندن کے ساتھ ہوا تھا چھوٹے زرداری کہہ رہے تھے۔ جس کی تقریب کو پاکستان کے چینل نے کم بھارت نے زیادہ دکھایا ہے۔۔ پیپلزپارٹی نے سی او ڈی کا قتلام کیا ہے۔سی او ڈی کو چارڈر آف ڈکوئیٹ بنا دیا گیا ہے۔

نواز زرداری دونوں کرپشن معاملے کے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ آج ہم نے اسمبلی میں عوام کی نمائندگی کرنی تھی لیکن آج اجلاس کو بلڈوز کیا گیا ہے لیکن ہمارے لئے سڑکیں کھلی ہیں آواز بلند کریں گے۔ ہمارا کپتان ان چوروں سے تمام پئسا واپس لیکر عوام کو دلوائے گا۔ چار صوبوں کی پیپلزپارٹی آج ایک ڈویزن تک محدود ہوگئی ہے۔ سندھ کے 77 فیصد لوگ گٹروں کا پانی پی رہے ہیں سندھ میں تعلیم نہیں دوائیاں نہیں پھر بھی یہ لوگ عوام کی بات کرتے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر کنور نوید نے کہ آج کا اجلاس 8 اپریل تک معطل کرنا اسمبلی رول کی خلاف ورزی ہے۔ رول 5 کہتا ہے کہ جب اجلاس اسٹارٹ ہوگا تو تلاوت و کلام پاک کے بعد کوئی پوائنٹ کرے گا کہ کورم پورا نہیں ہے اسپیکر صاحب پوائنٹ آئوٹ نہیں کریں گے پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائی جائیں گے اور کائونٹنگ کی جائے گی جس کے بعد اجلاس ملتوی کیا جاسکتا ہے جی ڈی اے رہنما حسنین مرزا نے کہا آج سندھ کے حکمران پوری قوم کے نمائندوں کو بلوا کر میدان خالی چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں، آج ایک کالی تاریخ لکھی گئی ہے۔ یہ پریکٹس بیٹھ گئی کہ آکر بغیر تلاوت، حمد، دعا کے اپنی مرضی سے اجلاس شروع کریں یا ختم کریں یہ سراسر قانون کے خلاف ہے۔