Live Updates

کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی کامیابی سے ہی نئی نسل کو ایک صحت مند فضا والا سرسبز پاکستان ملے گا‘ میاں اسلم اقبال

حکومتی پالیسیوں کے باعث تجارتی خسارہ بتدریج کم اور ملک میں نئی سرمایہ کاری آنے کے ساتھ برآمدات بھی بڑھ رہی ہیں‘صوبائی وزیر صنعت وتجارت

جمعرات 21 مارچ 2019 18:01

کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی کامیابی سے ہی نئی نسل کو ایک صحت مند فضا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میا ں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ تجارتی خسارے،تباہ حال معیشت اور قرضوں کا بوجھ سابق کرپٹ حکمرانوں کے تحفے ہیں ، ان کی غلط پالیسیوں اور لوٹ مار کے نتائج عوام بھگت رہے ہیں،غریب عوام کی محنت کی کمائی نمائشی منصوبوں پر ضائع کرنے والے سابق حکمرانوں نے عوام پر ظلم ڈھایا ہے،سرمایہ کاری اور برآمدت میں اضافہ ٹھوس معاشی ترقی کی بنیاد فراہم کرتا ہے اور موجودہ حکومت سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے پر بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور حکومتی پالیسیوں کے باعث تجارتی خسارہ بتدریج کم ہورہا ہے اور ملک میں نئی سرمایہ کاری آنے کے ساتھ برآمدات بھی بڑھ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ تعلیم واحد ذریعہ ہے جس سے قومیں ترقی کی منزل حاصل کرتی ہیں ۔جن قوموں نے تعلیم کے فروغ کے لئے وسائل فراہم کئے آج وہ ترقی کی بلندیوںکو چھو رہی ہیں۔

تعلیم پر توجہ نہ دینے والی قومیں ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئی ہیں۔صوبائی وزیر نے تقریب کے دوران نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے اور کامیاب طلبا وطالبات کے والدین کو مبارکباد دی۔بعدازاںصوبائی وزیر نے سمن آباد ڈونگی گرائونڈ میںآج کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پودا لگایا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ درخت صحت مند اور صاف ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور درخت آکسیجن فراہم کرنے کا ذریعہ بھی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو صاف اور سرسبزبنانے کے لئے جو کلین اینڈ گرین پاکستان مہم شروع کی ہے اسے کامیاب بنائیں گے۔اس مہم کی کامیابی سے ہی نئی نسل کو ایک صحت مند فضا والا سرسبز پاکستان ملے گا۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت پاکستان بھر میںدرخت لگائے جارہے ہیں اور شہروں،قصبوںاور دیہاتوں کو صاف ستھرا بنایا جارہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات