موجودہ حکومت بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی سے متعلق مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے پر عزم ہے‘مراد راس

اساتذہ کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے معاملات میں شفافیت کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں‘صوبائی وزیر تعلیم کا اجلا س سے خطاب

جمعرات 21 مارچ 2019 18:01

موجودہ حکومت بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی سے متعلق مطلوبہ اہداف کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان 5-9سال کی عمر کے بچوں کو میعاری تعلیم سے متعلق مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے پر عزم ہے۔اس ضمن میں بچوں کے سکولوں میں داخلوں کی نگرانی سکول انفارمیشن سسٹم کے ذریعے کی جائے گی۔سکولوں کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اساتذہ کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے معاملات میں شفافیت لانے کے لیے اوردیگر مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اِن خیلات کا اِظہار صوبائی وزیرنے یہاں قائد اکیڈمی وحدت روڈ میںانرولمنٹ اینڈ رٹینشن مہم 2019سے متعلق سی ای اوز کے اِجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ داخلہ مہم میں عوامی شمولیت بذریعہ سکول کونسلز، والدین، امام مسجد اور خطیب بھی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت بچوں کو پولیو کے قطرے پِلانے اورویکسینیشن کے وقت والدین کوداخلہ مہم بارے آگاہی دے گا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ بچوں کو سکولوں میں داخلوں کی طرف راغب کرنے کے لیے سوشل ، پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا کے ذریعے تشہیر عمل میں لائی جائے گی ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مجموعی طور پر معیارِتعلیم کی بہتری کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز بشمول پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز اورگورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشنز کوشامل کیا جائیگا اِجلاس میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن محمد محمود ،اور تمام چیف ایگزیکٹوز ایجوکیشنز آفیسرزسی ای او ز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز سی ای اوز ڈائریکڑز اور متعلقہ آفسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :