کراچی ،الصحت سینٹر کے زیر اہتمام کل فری کلینک لگایا جائیگا

جمعرات 21 مارچ 2019 18:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان کے طبی فلاحی ادارے الصحت سینٹر کے زیر اہتمام پاک کالونی کے علاقے میں نادرا آفس کے قریب واقع الصت سینٹر C-169زبیری کالونی میں کل( ہفتہ)یوم پاکستان کے موقع پر شام 7تا رات 11فری کلینک لگایا جائے گاجس میں میڈیکل او پی ڈی بلکل فری ہوگی جبکہ Nextفارماکے تعاون سے شو گر ٹیسٹ بھی فری ہوں گے اور اس کے علاوہ سندھ ایڈوانس لیب کے تعاون سے تمام بلڈ ٹیسٹ میں50 فیصد کی خصوصی رعایت ہو گی یہ بات الصحت سینٹر کے ترجمان سلمان عثمان نے جاری ایک اعلامئے میں کہی۔