Live Updates

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کسی تاجر تنظیم یا کسی سیاسی جماعت کے ارکان کو اپنی طرف سے دورہ چین پر نہیں لے کر گئے ،بابر یوسفزئی

دورہ چین ، چین کی کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر سیاسی جماعتوں کے کارکن ، عہدیداروں کیلئے منعقد کیا گیا ہے،صوبائی ترجمان پی ٹی آئی

جمعرات 21 مارچ 2019 18:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف گزشتہ روز جاری بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کسی تاجر تنظیم یا کسی سیاسی جماعت کے ارکان کو اپنی طرف سے دورہ چین پر نہیں لے کر گئے دورہ چین ، چین کی کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر سیاسی جماعتوں کے کارکن ، عہدیداروں کے لئیے منعقد کیا گیا ہے جس میں پورے پاکستان سے پارلیمانی جماعتوں کے نمائندگان کو مدعو کیا گیا ہے دورے میں کسی تاجر تنظیم یا تاجر برادری کو مدعو نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی تاجر تنظیم یا تاجر رہنما اس دورے میں وفد کے ہمراہ ہے لہذا ایوان صنعت و تجارت کے نمائندگان کوئی بھی بیان دینے سے پہلے چین کے سفارتخانے سے معلومات حاصل کرے یا پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے تصدیق کرلے ، ہماری قیادت کے خلاف قیادت کا نام استعمال کرنے اور جھوٹے پروپیگنڈے سے پرہیز کیا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات