چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کی زیر صدارت کونسل کا اجلاس

جمعرات 21 مارچ 2019 18:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کی زیر صدارت دسویں اجلاس کا تیسرا اور آخری سیشن کونسل ہال جمشید زون بلدیہ شرقی میں منعقد ہوا اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک ونعت رسولؐ سے ہوا،رکن کونسل یوسف انصاری کی جانب سے نیوزی لینڈ کی مسجد اور یمن میں ہونے والی دہشت گردی کیخلاف مذمتی وتعزیتی قرار داد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کرنے کے ساتھ حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیاکہ وہ مذکورہ ممالک پر زور دے کہ وہ اس گھناؤنے عمل میں ملوث افراد کیخلاف کاروائی عمل میں لائیں جبکہ مرحومین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرنے کے ساتھ ان کیلئیدعائے مغفرت بھی کی گئی،رکن کونسل اورنگزیب تاج نے گزشتہ دنوں اہلیہ کے انتقال پر انکے دکھ میں شریک ہونے پر پوری کونسل کا شکریہ ادا کیا بعد ازاں رکن کونسل سرتاج خٹک کی جانب سے مختلف اعتراضات سامنے آئے جس کی حمایت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ذوالفقار قائمخانی کی سربراہی میں اپوزیشن نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا جنھیں وائس چئیرمین بلدیہ شرقی عبدالرؤف خان،پارلیمانی لیڈر ایم کیوایم پاکستان محمد غوث و دیگر اراکین کونسل انکے تحفظات سننے کے بعد منا کر کونسل اجلاس میں واپس لائے وائس چئیرمین بلدیہ شرقی عبدالرؤف خان نے اپوزیشن کی جانب سے تحفظات کے بارے میں چئیرمین بلدیہ شرقی کوآگاہ کیاجس پر چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے اراکین کونسل کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ انکی یوسیز میں کاموں کی تفصیلات سمیت آئندہ ہونے والے کاموں سے انہیں آگاہ رکھا جائیگا کونسل میں منظور ہونے والی قرار دادوں پر عمل درآمدہونے یا نہیں ہونے کی وجوہات سے آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے ڈائریکٹر کونسل کو پابند کیا گیا کہ وہ آئندہ اجلاس میں اس سلسلے میں آگاہی فراہم کریں گے جبکہ اعلی افسر کے حوالے سے شکایات کو بھی دور کرنے کی کوشش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ اچھے ماحول میں اجلاس چلانے کے خواہش مند ہیں اس سلسلے میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ میرے اقتدار کے اراکین کونسل کو مجھ سے شکایت ہے کہ میں اپوزیشن کے زیادہ کام کرواتا ہوں بحرکیف اپوزیشن سے گزارش کرتا ہوں کہ ہمارے ساتھ بھی مسائل ہیں انہیں بھی سامنے رکھا جائے میری کوشش ہوتی ہے کہ تمام اراکین کونسل کو ساتھ لیکر چلوں لیکن انسان ہوں لہذا مجھ سے بھی کوتاہی ہو سکتی ہے بعدازاں اپوزیشن لیڈر ذوالفقار قائم خانی نے کہا کہ ہم بہتر ماحول کے خواہاں ہیں ہم نے اپنے تحفظات آپ کے سامنے رکھے اور چاہتے ہیں کہ ضلع شرقی کی بہتری کیلئے مل جل کر آگے بڑھا جائے انہوں نے کہا کہ ہم ضلع کی بہتری کیلئے چئیرمین بلدیہ شرقی کو درپیش مسائل کو بھی سامنے رکھیں گے،اجلاس میں پانی وسیوریج مسائل کے حوالے سے گزشتہ روز وزیر بلدیات سندھ سے ہونے والی میٹنگ کے حوالے سے چئیرمین بلدیہ شرقی نے آگاہ کیا اور بتایا کہ کچھ دنوں میں اس سلسلے میں خط کا اجراء کر دیا جائے گا جس میں ڈی ایم سی واٹر بورڈ کی اجازت سے اس سلسلے میں کام کرواسکے گی 2007 میں اپ گریڈیشن کی قرار داد کو اپ گریڈیشن کی بجائے ترقی میں تبدیل کرنے کی قرار داد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی ایس ای طارق مغل نے اراکین کونسل کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر چئیرمین نے انہیں پابند کیا کہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا مذکورہ کمیٹی کے چئیرمین سمیت جس یوسی میں ترقیاتی کام ہو رہا ہو وہاں کے یوسی وائس چئیرمین بھی اس بات پر نظر رکھیں دیگر امور پر مختلف کمیٹیوں کے چئیرمینز خرم شہزاد،ڈاکٹرندیم،جاویداحمد ندیم خواجہ،مشتاق احمد ودیگر نے اپنی کارکردگی کے حوالے سے کونسل کو آگاہ کیا جسے اپوزیشن کی جانب سے بھی سراہا گیااجلاس میں تنزیل بن روف،رانا تنزیل،مولابخش چاند،لالہ رحیم،انور صاحب،محترمہ عائشہ،یوسف انصاری و دیگر نے سولڈ ویسٹ سمیت اپنے علاقوں کے مسائل کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی بعد ازاں اجلاس کے اختتام کا اعلان کیا گیا اجلاس میں مختلف محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی اور اراکین کونسل کیسوالات کے جوابات دئیی.